Posts

Showing posts from 2005
Image
  ترانہء جمعیت علمائے ہند Tarana (Anthem) of Jamiat Ulema e hind نتیجۂ فکر: قاری فخرالدین گیاوی(۱۹۸۸) (خلیفہ ومجاز حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی)  _________________________________________________________   یہ لہراتا نظر آتا ہے حزب اللہ کا جھنڈا یہی تھا فتح مکہ میں رسول اللہ کا جھنڈا یہ جھنڈا نائبین احمد مختار کا جھنڈا خدا شاھد کہ یہ تھا سیدالابرار کا جھنڈا یہ محبوب خدا کے دین پر انوار کا جھنڈا جہاد فی سبیل اللہ کے اسرار کا جھنڈا یہ لہراتا ہے جھنڈا دیکھیے مردان غازی کا نشاں ہے جو کہ اصحاب نبی کی پاسبانی کا نشاں جمعیت علماء کے دینی رہنماؤں کا علم اسلام کے شیدائیوں کے پیشواؤں کا یہ جھنڈا کشتئ ملت کے ماہر ناخداؤں کا وہ نورانی فر راہ دین حق کے با وفاؤں کا یہ جھنڈا یادگار فتح مکہ آج لہرا یا ستارہ قوم کی قسمت کا یعنی اوج پر آیا ہے اجلی دھاریوں سے اس میں کالی دھاریاں زیادہ اشارہ ہے کہ صحت سے ہیں کچھ بیماریاں زیادہ زما نے میں نیکو کاری سے ہیں بد کاریاں زیادہ جہاں میں عزت قومی ہے کم اور خواریاں زیادہ مگر ظلمات شب سے پھوٹتی ہے صبح ص...