Posts

Showing posts from 2020

عصرحاضر کا حسین بھی رخصت ہوگیا

Image
حسین احمد قاسمی عارف گیاوی (سابق امام جامع مسجد، ساکچی، جمشیدپور جھارکھنڈ) کا سانحۂ ارتحال  🖋 محمد شاہد الناصری الحنفی آہ صد آہ  یہ کیسی خبر ملی کہ  دل پھر  فگار ہوگیا، فکر جامد ہوگئی اور قلم بھی چلنے سے رک گیا کہ وہ لکھے تو کیا لکھے اور کس کے لیے لکھے، یہ کیا لکھ دیا خالد نے پتہ نہیں یہ کیوں لکھ دیا کہ:   "ابی نہیں رہے"۔ بس کیا تھا کہ لمحوں نے قلب وفکر کو ایک دوسرے سے جدا جدا کردیا، اب قلم بھی  آمادہ نہیں کہ خالو جان کے لیے کچھ خامئہ حقیقت رقم کرسکے۔   آج غالبا پانچواں دن ہے اور وہ بھی پنجتن پاک کے قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔   1941 ء میں حافظ سید محمد مسلم کے یہاں جہان آباد میں خاکدان فانی کے ایک گھر میں ایک  حسین ترین بچے کا ظہور ہوا، ہاتف غیبی نے رہنمائی کی اور اس بچے کا نام اس خاکدان فانی کو لالہ زار اور جہاں آباد بنانے والے مکہ کے در یتیم کے نام اور ان کے اس نواسہ کے نام کو شامل کرکے (حسین احمد) سے موسوم کردیا گیا۔ اور سارا جہان ان کے اسی نام سے متعارِف ہوا۔ اورخصوصیات بھی وہی ودیعت کی گئی کہ: نرغے میں دشمنوں کے اکیلا حسین ہے۔ جو کار محمدی سینہ بسینہ حسین بن عل