Posts

Showing posts from October, 2016

شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی علمی وثقافتی سرگرمیاں-ایک نظر میں

Image
شعبہ اسلامک اسٹڈیزکی علمی وثقافتی سرگرمیاں-ایک نظرمیں ترتیب وپیش کش: محمد خالد(شعبہ اسلامک اسٹڈیز) مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،حیدرآباد (انڈیا)           اسلامک اسٹڈیز کاموضوع جہاں ایک طرف اسلامی علوم سے جڑاہواہے ،وہیں دوسری طرف اپنے مذہبی پہلو کے ساتھ عالمی تاریخ کابھی اہم حصہ ہے،اس کے اثرونفوذکادائرہ محض مذہبیات تک محدود نہیں بلکہ انسانی سماج کا ہرشعبہ اس کے زیراثر آتا ہے،سماجی،ثقافتی،تہذیبی ، لسانی،تاریخی اور مذہبی ہرپہلو اس کے زیر مطالعہ آتا ہے،بطورخاص اگرہم موجودہ دنیا کے سیاسی،معاشی اور تہذیبی ومذہبی حالات کے تناظر میں اس کی اہمیت ومعنویت کاجائزہ لیں توبخوبی اندازہ ہوجائے گا کہ اس کے ذریعہ کن کن مسائل کاحل تلاش کیاجاسکتا ہے اور کس طرح سماجی تلخیوں کوکم کرنے کاکام انجام پاسکتا ہے،آج کے دورمیں بالخصوص ان ممالک میں جہاں مسلمان اقلیت میں ہیں وہاں اسلامک اسٹڈیز کی تعلیم کے سہارے ملکی باشندوں کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بقائے باہم کی فضااستوار کی جاسکتی ہے،اسی طرح اسلامی شریعت اور اسلامی تاریخ سے متعلق جوغلط فہمیاں عوا...