سلطنت عثمانیہ کے مذہبی احوال؛ ایک تاریخی جائزہ
سلطنت عثمانیہ کے مذہبی احوال؛ ایک تاریخی جائزہ محمد خالد ندوی بسم اللہ الرحمن الرحیم تمہید: اسلامی تاریخ کی چندعظیم اورطویل ترین عرصہ تک قائم رہنے والی سلطنتوں میں سرفہرست سلطنت عثمانیہ ہے، تقریبا ساڑھے چھ سوسال تک یہ حکومت قائم رہی، اس پوری مدت میں کل 37/حکمراں ہوئے ، ابتدا میں اس حکومت کارقبہ بہت محدود تھا لیکن فتوحات کی کثرت اور بے مثال انتظامی وسیاسی صلاحیتوں کی بنا پر عثمانی سلاطین نے اس حکومت کی سرحدوں کوایک طرف ایشیاسے لیکر یورپ اوردوسری طرف افریقہ تک وسیع کردیاتھا، یہ حکومت اپنی تہذیبی ،ثقافتی ،علمی وادبی اور سیاسی ترقیات کے لحاظ سے دنیا کی چندعظیم حکومتوں میں شمار کئے جانے کے لائق ہے، بلاشبہ اس حکومت نے پوری دنیا کے سیاسی ،علمی اور تہذیبی منظرنامہ پر اپنے انمٹ نقوش مرتب کئے، اور اس کی سنہری تاریخ نے نہ صرف یہ کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو متاثر کیابلکہ غیرمسلم اقوام وملل نے بھی اس سے اپنے گہرے تاثر کااظہار کیا،بطور خاص یورپین مفکرین اور مصنفین نے اس مسلم سلطنت کی تاریخ پر بہت کچھ لکھا اوربہت خوب...