غیر منقوط نعت پاک- عارف گیاوی(حسین احمد قاسمی)

 

غیر منقوط نعت پاک


 

نتیجہ ٔ فکر:  عارف گیاوی

(حسین احمد قاسمی، سابق امام جامع مسجد، ساکچی ، جمشیدپور)

وفات: 26/فروری 2020



رہے سَر کو ہر دم ہوائے محمد

ملے دردِ دل کو دوائے محمد


دو عالم کی حرص وہوس سے الگ ہے

ہے آسودہ ہر دم گدائے محمد


ہے اسلام اللہ کی راہِ محکم

اصولِ مکمل کو لائے محمد


الٰہی! ملے کالی کملی کا ٹکڑا

مرے کام آئے رِدائے محمد


ہے درسِ محمد کہ اللہ ہے واحد

سدا آرہی ہے صدائے محمد



کلامِ الٰہی اور اسلام لائے

عطائے الٰہی، عطائے محمد


رہائی ملے ہم کو درد و الم سے

مِرے کام آئے لِوائے محمد


سرِ لوح وکرسی رَسائی ہوئی ہے

رسولوں کے سردار آئے محمد


سرور وسکوں دل کو حاصل ہوا ہے

حرم سے ہے آئی ہوائے محمد


ہمہ دم، ہر اِک لمحہ رحم وکرم ہے

عدو کے ليے ہے دعائے محمد


محمد کا اسوہ عمل ہو ہمارا

الٰہی! عطا کر ادائے محمد


ہر اِک لمحہ دل سے کرو وِرد، احمدؔ!

درودے محمد سلامِ محمد

 



 

عارف گیاوی کا مجموعۂ کلام نعت محمدی:

Comments

Popular posts from this blog

الوداعی تقریب، الوداعیہ،

دورُ القرآن الكريم في بقاء اللغة العربية وتطويرها

سلطنت عثمانیہ کے مذہبی احوال؛ ایک تاریخی جائزہ